شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 30 ویں برسی آج ملک بھر میں‌ منائی جا رہی ہے

ہفتہ 4 اپریل 2009 11:35

لاڑ کانہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل ۔2009ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی تیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے،برسی کی مرکزی تقریبات گڑھی خدا بخش بھٹو میں جاری ہیں جہاں ملک کے کونے کونے سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہنچے اور بھٹو شہید کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا پارٹی کے مرکزی قائدین نے بھی بھٹو شہید کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔رات بارہ بجے شروع ہونے والی تقریبات میں ایک عظیم الشان جلسہ عام بھی شامل ہے جس سے پارٹی کے مرکزی قائدین کے علاوہ پارٹی کے شریک چئرمین اور صدر مملیکت آصف علی زرداری نے بھی خطاب کیا،برسی کی تقریبات آج دن بھر جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :