ذو الفقار علی بھٹو شہید آج بھی پاکستانی عوام کے دلو ں زندہ ہیں ، قمر زمان کائرہ

ہفتہ 4 اپریل 2009 13:52

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل ۔2009ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نڈر، ذہین اور عظیم ویڑن رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے، وہ پاکستان کی سیاست کے لیجنڈ تھے اور پاکستانی عوام کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی تیسویں برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے فوجی آمریت کو تسلیم کرنیکی بجائے موت کو گلے لگا لیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ملک کامتفقہ آئین، جوہری پروگرام، 1974ء میں لاہور میں او آئی سی سربراہی کانفرنس، قراقرم ہائی وے، پورٹ قاسم، کامرہ ایرو ناٹیکل کمپلیکس، ہیوی مکینیکل کمپلیکس، لینڈ ریفارمز اور ہر پاکستانی شہر ی کو پاسپورٹ کا اجراء بھٹو شہید کے چند اہم کارنامے ہیں۔