بھٹوشہید کا نام سیاسی تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گی بھٹو خاندان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں،ملک یوسف اختر

اتوار 5 اپریل 2009 13:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل ۔2009ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلجئیم کے سیکرٹری جنرل ملک محمد یوسف اختر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا نام سیاسی تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گی بھٹو خاندان کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں پیپلزپارٹی آج بھی ملک کی خوشحالی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے-ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی لالہ زار میں ذوالفقار علی بھٹو کی 30ویں برسی کے سلسلے میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا-انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک نظریہ اور فلسفہ کا نام ہے جن پر عمل پیرا ہو کر بم دھماکے کو درپیش چیلنجوں سے نکال سکتے ہیں ملک محمد یوسف اختر نے مطالبہ کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل کیس ری اوپن کر کے پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی جائے ملک یوسف اختر بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئے ہیں-

متعلقہ عنوان :