مقبوضہ کشمیر، جھڑپ میں 2 بھارتی فوجی ہلاک،2 مجاہدین شہید

بدھ 8 اپریل 2009 14:00

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل ۔2009ء) مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے قریب کشمیری مجاہدین اور بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو بھارتی فوجی مارے گئے جبکہ فائرنگ سے دو مجاہدین بھی شہید ہوئے۔

(جاری ہے)

مغربی خبررساں ایجنسی کے مطابق کپواڑہ میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی جھڑپ میں دو بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔