ڈیرہ بگٹی کے قریب گیس پائپ لائن کو دہماکے سے اڑادیا گیا

جمعہ 10 اپریل 2009 11:42

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10اپریل 2009 ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کے قریب گیس پائپ لائن کو دہماکے سے اڑادیا گیا ہے جس کے باعث مختلف کنوؤں سے پیور یفکیشن پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔بلوچ ری پبلکن آرمی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ڈیرہ بگٹی سے ستائیس کلو میٹر دور زین کوہ کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے مختلف کنوؤں سے پیوریفکیشن پلانٹ کوجانے والی گیس کی جنکشن لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑادیا،جس کے نتیجے میں کنوؤں سے گیس کی پیداوار عارضی طور پر معطل ہوگئی ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کا محاصر ہ کرلیا۔متعلقہ حکام کا کہنا ہےکہ پائپ لائن کی مرمت آج صبح شروع کی جائے گی۔دوسری جانب بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :