کوئٹہ، گیس سلنڈر پھٹنے سے تین مزدور زخمی

بدھ 15 اپریل 2009 11:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل ۔2009ء) کوئٹہ کےعلاقے جناح ‌ٹائون میں ‌گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہونے کے نتیجے میں ‌تین مزدور زخمی ہوگئے ،حکام کے مطابق جناح‌ ٹائون کے ایک زیر تعمیر بنگلے میں‌کام کرنے والے مزدور کھانا پکانے میں ‌مصروف تھے اس دوران سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے تینوں مزدور زخمی ہوگئے دھماکہ شہر میں‌دور دور تک سناگیا۔