وزیر اعظم دو روزہ دورہ پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں

ہفتہ 18 اپریل 2009 11:06

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔18اپریل 2009 ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی دو روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے ہیں وزیر اعظم دورے کے دوران آج سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرینگے۔وزیراعلیٰ سندھ صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے ۔۔۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاق سے متعلق امور بھی اٹھائے جائیں گےتمام صوبائی وزراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کریں۔ اجلاس میں بین الصوبائی امور پر سندھ کا موقف وزیراعظم کوپیش کیا جائیگا۔وزیراعظم اجلاس کی صدارت کے علاوہ کراچی بندرگاہ پر ڈیپ سی کنٹینر کیلئے برتھ کا افتتاح کرینگے ۔وزیر اعظم کل ٹھٹھہ کے قریب جھمپیر میں بجلی کے متبادل نظام کے منصوبے کا افتتاح بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :