17اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا

ہفتہ 18 اپریل 2009 18:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل ۔2009ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں 17اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی طور پرتیزی رہی اورکے ایس ای100 انڈیکس 7800 پوائنٹس کی حد کے قریب بند ہوا۔گزشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور تمام ہفتے مارکیٹ میں 500 پوائنٹس کی حد کے اند اتار چڑھاوٴ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس8000 پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا تاہم نئی مانٹیری پالیسی کے اعلان سے قبل سرمایہ کارمارکیٹ میں محتاط نظر آئے۔

17اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کے ا یس ای100 انڈیکس 177 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 7 ہزار 795 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ ہفتے اوسط کاروباری حجم 16 فیصد کمی کے بعد33 کروڑشیئرزرہا۔گزشتہ ہفتے کے ا یس ای30 انڈیکس 302 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 8 ہزار540 پوائنٹس پر بند ہوا۔ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے ہفتے میں کاروباری سرگرمیوں کا دارومدار نئی مانٹیری پالیسی میں ڈسکاونٹ ریٹ میں متوقع کمی پر منحصر ہے۔