کراچی تمام قومیتوں کا شہر ہے، اسفند یار ولی

ہفتہ 18 اپریل 2009 19:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل ۔2009ء) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کراچی تمام قومیتوں کا شہر ہے، کسی قیمت پر اس کا امن تباہ نہیں ہونے دینگے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پختون امن پسند قوم ہے اور کراچی میں محنت مزدوری کرکے اہل خانہ کی کفالت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سوات معاہدے کی منظوری پارلیمنٹ نے دی ، ماضی میں بھی فاٹا اور پاکستان کے قوانین الگ الگ تھے،اسفند یار ولی نے کہا کہ نظام عدل بل بے نظیر بھٹو کے دور میں تشکیل دیا گیا تھا، سوات امن معاہدہ ماضی میں کئے گئے معاہدوں کا تسلسل ہے، سوات میں قاضی کی تقرری کا فیصلہ صوبائی حکومت کرے گی۔

اس موقعے پر وزیر اعلی سرحد امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ سوات میں عدالتی خلاء تھا جسے پورا کیا گیا، سوات میں امن کیلئے مولانا صوفی محمد نے مثبت کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :