کراچی ، محمود آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

اتوار 19 اپریل 2009 11:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل ۔2009ء) کراچی کے علاقے محمود آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،نوجوان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق محمود آباد نمبر 6 کے علاقے اشرف کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے30 سالہ لیاقت بلوچ ولد لال محمد بلوچ کو زخمی کردیا،زخمی ہونے والے نوجوان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے،جسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔