کراچی، اسلام آباد، لاہورمیں دہشتگردی کے خطرات ہیں، رچرڈ ہالبروک، امریکہ کو سوات امن معاہدے پر تشویش ہے، افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مزید وسائل کی ضرورت ہے، امریکی ٹی وی چینل سے انٹرویو

اتوار 19 اپریل 2009 19:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل ۔2009ء) پاکستان اور افغانستان کےلئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صور تحا ل تشویشناک ہے، کراچی، اسلام آباد، لاہور میں دہشت گردی کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی چینل کو اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ امریکہ کو سوات امن معاہدے پر تشویش ہے، افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مزید وسائل کی ضرورت ہے۔ ہالبروک نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری پاکستان کیلئے بہت پریشان ہیں۔ امریکی نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنا بہت ضروری ہے۔