کراچی،رنچھوڑ لائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دھماکہ،ایک جاں بحق، چار زخمی

پیر 20 اپریل 2009 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اپریل۔2009ء) رنچھوڑ لائن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے اچانک علاقے میں موجود بیکری پر فائرنگ کی اوردستی بم پھینکا.جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے ۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹرصغیر احمد نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔