کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ،4 زخمی

منگل 21 اپریل 2009 14:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل ۔2009ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے4 افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ون ورلڈ کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے سامنے واقعہ ہوٹل پر مسلح موٹر سائیکلوں نے اچانک فائرنگ کر دی جس سے طلباء تنظیم کے دو کارکنان سمیت ہوٹل کے دو ملازمین زخمی ہو گئے ، واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :