گیس کی قیمتوں کاتعین3کی بجائے6ماہ میں کرنے کا فیصلہ

بدھ 29 اپریل 2009 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل ۔2009ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کی قیمتوں کا تعین 3 کی بجائے 6 ماہ میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس مشیر توانائی ڈاکٹر عاصم حسین کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گیس کی قیمتیں 3 ماہ میں طے کرنے سے پیدا ہونے والی مشکلات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر گیس کی قیمتیں 6 ماہ میں طے کرنے پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں آئل ریفائنری پالیسی پر بھی غور کیا گیا۔ تاہم اجلاس میں کوئی حتمی لائحہ عمل طے نہ ہوسکا اوراس سلسلے میں آیندہ اجلاس 5مئی کو بلایا جائے گا۔ واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات قمر الزمان کائرہ، وفاقی وزیر برائے نج کاری نوید قمر، وفاقی وزیر برائے ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :