سوات، دیر، جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد شدت پسند ہلاک، ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، ضلع میں غیر معینہ مدت کیلئےکرفیو نافذ، نقل مکانی کرنیوالوں کو مشکلات کا سامنا، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو کمانڈروں سمیت 35 شدت پسند ہلاک، شر پسندوں نے اوچ پولیس اسٹیشن کو دھماکے سے اڑا دیا

جمعہ 8 مئی 2009 12:39

سوات ،دیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔08 مئی 2009 ء) سوات کے علاقے کبل میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پربمباری کی ہے جس سے متعدد شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے ۔ڈاڈہرا۔ کے علاقے میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،جس میں متعدد شدت پسند ہلاک جبکہ ان کے کئی ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ، فورسز شانگلہ کے علاقے ڈھیرئی سے سوات میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کر رہی ہیں، جبکہ مٹہ، کبل، منگلور، اور دیگر علاقوں میں بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری توپخانے اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا گیا، ضلع میں گزشتہ روز چھ بجے سے تاحال کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مینگورہ سمیت ضلع بھر میں مسلح شدت پسندبدستور گشت کر رہے ہیں، اور ان کی خود ساختہ چیک پوسٹیں قائم ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لوئر دیر کے علاقے میدان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو مقامی کمانڈروں سمیت پینتس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں، تحصیل میدان اور چکدرہ میں کرفیو بدستور نافذ ہے،او سیکیورٹی فورسز رمیدان میں شدت پسندوں‌کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہیں، لوئر دیر میں شر پسندوں نے اوچ پولیس اسٹیشن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ گولہ باری اور دیگر واقعات میں اکتیس شہری بھی ہلاک ہو ئے،غیر یقینی صورتحال کے باعث لوئر دیر کے تمام بینک بند کرادیئے گئے، جبکہ علاقے سے نقل مکانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :