خضدار، نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو قتل کردیا

ہفتہ 9 مئی 2009 14:20

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی ۔2009ء) ایس ایچ او سٹی تھانہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صبح آٹھ بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایس ایچ او سٹی تھانہ خضدار ممتاز احمد محمد حسنی کو میر چاکر خان روڈ پر پوسٹل آفس کے سامنے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھرسے نکل کر ڈی پی او آفس کی جانب جارہے تھے حملہ کے نتیجے میں متعدد گولیاں ایس ایچ او کو لگیں جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال خضدار پہنچایا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں علاج کیلئے کراچی لے جایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا کر راستے میں دم توڑ گئے واقع کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا اور دکانیں کافی دیر تک بند رہیں ۔