سوئی، نامعلوم افراد نے پیر کوہ سے سوئی پلانٹ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا

اتوار 24 مئی 2009 15:51

نصیر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی ۔2009ء) سوئی کے قریب نامعلوم افراد نے پیر کوہ سے سوئی پلانٹ جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے باعث سوئی پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی واقعے کے بعد او جی ڈی سی ایل کی خصوصی ٹیم سکھر سے طلب کرلی گئی ذرائع کے مطابق سوئی کے قریب پولیس تھانہ پیر کوہ کی حدود میں نامعلوم افراد نے پیش بوگی کے مقام پر نامعلوم افراد نے پیر کوہ سے سوئی پلانٹ جانے والی چوبیس انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس کے باعث سوئی پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہو گئی واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرکاری تنصیبات پر مزید سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے واقعے کی ذمہ داری بی آر اے کے ترجمان سر باز بلوچ نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کرکے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

متعلقہ عنوان :