بھارت پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہو سکتا ہے ، ایران

پیر 25 مئی 2009 12:56

ایران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔25مئی 2009 ء) ایران نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہو سکتا ہے ، تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط ہونے کے بعد بھارت اس منصوبے میں شامل ہو سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں‌ نئی دلی کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے ۔ بھارت گزشتہ سال ستمبر ٹیرف کے معاملے پر سہ فریقی گیس پائپ لائن مذاکرات میں شامل نہیں ہواتھا ۔