جاسوس طیاروں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ سیاسی قیادت نے کرنا ہے، ایئر چیف

جمعرات 28 مئی 2009 11:39

رسالپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔28مئی 2009 ء) اییئر چیف مارشل راؤ قمرسلیمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون طیارے مار گرانے کی صلاحیت ہے ، جاسوس طیاروں کو نشانہ بنانے کا فیصلہ سیاسی قیادت نے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

رسالپور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ بھارت کی نئی ٹیکنالوجی حاصل کرنے سے خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہوگی، پاکستان کے پاس ستمبر یا اکتوبر میں اواکس طیارے آجا ئیں گے اور امریکا سے بی وی آر میزائل بھی لئے جار ہے ہیں ، ایئر چیف مارشل نے بتایا کہ سوات آپریشن میں ایف 16 میراج اور ایف 7 طیارے استعمال کئے جا رہے ہیں ، پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور اپنا دفاع کرنا بہتر جانتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے پاس آرمڈ ڈرون طیارے موجود نہیں تاہم نگرانی کرنے والے جاسو س طیار ہے ہیں ۔ پاک فضایئہ نے دو ہزار دو میں بھارتی ڈرون طیارہ قصور میں مار گرا یا تھا ۔

متعلقہ عنوان :