جرمنی میں تائیکو انڈو ٹیم کا منیجر روپوش ، پاکستان سپورٹس بورڈ تا حال خاموش

بدھ 3 جون 2009 19:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جون ۔2009ء) جرمنی میں پاکستان تائیکو انڈو ٹیم کے منیجر گل بوستان کی روپوشی سے جہاں پاکستان کی بد نامی ہوئی ہو رہی ہے پاکستان سپورٹس بورڈ کی خاموشی مزید ملک کو جگ ہنسائی کا سبب بنا رہی ہے ذرائع کے مطابق منیجر گل بوستان جن کا تعلق سوات سے ہے کی جرمنی میں روپوشی پر پاکستان تائیکوانا فیڈریشن نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو 10 لاکھ روپے سیکیورٹی جرمانے کی رقم دیدی ہے جس کے بعد سپورٹس بورڈ نے مزید کارروائی کرنے سے احتساب کا فیصلہ کیا ہے جس سے اس گھناؤنے فعل کو تقویت ملی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گل بوستان کی روپوش کے بعد تائیکوا انڈو فیڈریشن کے صدر افتخار اور سیکرٹری کرنل وسیم نے کارروائی بچنے کیلئے بورڈ کو فوری طور پر جرمانے کی رقم ادا کر دی ہے تا کہ بات آگے نہ بڑھے کھیلوں میں وابستہ دیگر فیڈریشن اور ایسوسی ایشنز نے سپورٹس بورڈ کی نرمی اور خاموشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور یہ مطالبہ تقرر پکڑتا جا رہا ہے کہ اس غیر قانونی فعل میں شریک دیگر لوگوں کو سخت سزا دی جائے تا کہ ملک اور کھیلوں کے نام پر کوئی بھی فرد بیرون ملک جا کر غائب نہ ہوں ماضی میں بیس بال کھلاڑیوں، فٹبال ٹیم اور سوئمرز نے غیر ملک جا کر غائب ہونے واقعات پر بھی اسی طرح خاموشی اختیار کی گئی جس سے نہ صرف ملک کی بدنامی ہوئی بلکہ دیگر ممالک پاکستانی ٹیموں کو بلانے پر ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں اگر پاکستان سپورٹس بورڈ اور دیگر ادارے واقعات کا سختی سے نوٹس لیں اور ذمہ داروں کو سزا دے کر مثال قائم کریں تو ایسے واقعات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :