صدر کی متاثرین مالاکنڈ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت،سوات میں فوری طور پر بم پروف پولیس اسٹیشن تعمیر کئے جائیں  آصف زر داری

جمعرات 11 جون 2009 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جون۔2009ء) صدر آصف علی زرداری نے متاثرین مالاکنڈ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں فوری طور پر بم پروف پولیس اسٹیشن تعمیر کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے ایوان صدر میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسپیشل سپورٹ گروپ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد نے متاثرین مالاکنڈ کی امداد و بحالی سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی امداد کا انتظار کئے بغیر دستیاب فنڈز کے ذریعے فوری طور پر بحالی کے کام شروع کئے جائیں۔اجلاس میں مالاکنڈ سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کے طریقہ کار کی منظوری بھی دی گئی۔منصوبے کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں ایڈوانس تین ہزار روپے کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز (آج) سے شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :