مردان، پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ،دو پولیس کانسٹیبل شہید، اے ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی

منگل 16 جون 2009 15:20

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون ۔2009ء) مردان کے نواحی علاقہ بینروخر کے میں پولیس چوکی پر شرپسندوں کا حملہ، شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس چوکی کو شدید نقصان پہنچا ،دو پولیس کانسٹیبل شہید،جبکہ اے ایس آئی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان کے نواحی علاقہ بینروخرکے میں پولیس چوکی پر رات کے تقریباً ایک بجے نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا نامعلوم شرپسندوں نے اچانک ہلہ بول کر شدید فائرنگ شروع کردی جس کے بعد راکٹ لانچروں سے بھی حملہ کردیا گیا پولیس نے بھی جوانمردی کامظاہرہ کرتے ہوئے شرپسندوں پر جوابی فائرنگ شروع کردی شرپسندوں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل گل نذیر اور سخی جان شہید ہوگئے جبکہ اے ایس آئی دوست علی اور دوکانسٹیبل مشتاق اورفضل امین شدید زخمی ہوگئے جنہیں طی امداد دینے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان پہنچادیا گیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او واقف خان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے شرپسند رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :