سو ئی سدرن گیس کمپنی کا ملازمیں کو مستقل کرنے کا اعلان

منگل 16 جون 2009 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جون ۔2009ء) سو ئی سدرن گیس کمپنی نے احتجاج کرنے والے ملازمین کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں اور یقین دہانی کرائی ہے کہ تیس جون تک تمام دو ہزار چارسو دس ملازمین کو ملازمتوں پر مستقل کر دیا جائے گا اور پندرہ فروری سے تیس جون تک کے بقایا جات ادا کر دیئے جائیں گے.

(جاری ہے)

بحالی ایکشن کمیٹی کے صدر ذوالفقار قادری نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ملازمین کا مطالبہ تھا کہ صدارتی آرڈیننس کے مطابق انہیں تمام مراعات دی جائیں اور مستقل لیٹرز جاری کیے جائیں. آج سوئی سدرن گیس کمپنی اور بحالی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے احتجاجی ملامین کے مطالبات تسلیم کر لئے ہیں جس کے باعث بحالی ایکشن کمیٹی نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ مسقتل لیٹر ملنے کے بعد تمام ملازمین گڑھی خدا بخش میں شہید بی بی کے مزار پر حاضری دینگے اور اپنی قائد کا شکریہ ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :