جنرل اشفاق کیانی کا جرمن فوج کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

جمعرات 18 جون 2009 22:42

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2009ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جرمن فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور جرمنی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل شونی درھن سے ملاقات کی جس کے دوران مختلف دوطرفہ امور پر بات چیت کی گئی اور باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جرمن وزارت دفاع کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں جرمن سکیورٹی پالیسی پر بریفنگ دی گئی ۔پاک فوج کے سربراہ نے سیکریٹری خارجہ سیلبربرگ اور جرمن چانسلر انجلینا مرکل کے چیف آف اسٹاف منسٹر ڈاکٹر ڈی میری سے بھی ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :