پی ٹی سی ایل کا تمام لینڈ لائن نمبرز کو 8 ڈیجٹ تک منتقل کرنے کا فیصلہ ،ابتدائی طور پر لاہور اور کراچی کے نمبرز میں ایک ڈیجٹ کا اضافہ ہو گا

بدھ 24 جون 2009 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جون۔2009ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکشن لمیٹیڈ پی ٹی سی ایل نے پاکستان بھر کے تمام لینڈ لائن ڈیجیٹل فون نمبرز سات ڈیجٹ سے آٹھ ڈیجٹ تک منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،اسلام آباد ہیڈ آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور اور کراچی کے تمام ڈیجیٹل فون نمبر کو آٹھ ڈیجٹ میں تبدیل کر دیاجائے گا جس کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا اور تقریبا3 ماہ تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا جبکہ یکم اکتوبر سے30 دسمبر تک صارفین کی سہولت کے لئے کمپیوٹرائز اعلانات جاری رہیں گے تا کہ کال کرنے والے کو اضافی ڈیجٹ ڈائل کرنے کی ہدایت مل سکے ، پی ٹی اے کے مطابق ہر نمبر کے سامنے تین کے عدد کا اضافہ ہو گا تاہم جو نمبر نو سے شروع ہو رہے ہیں ان کے سامنے نو کے عدد کا اضافہ ہو گا ،ابتدائی طور پر نئے اور پرانے نمبر تین مہینوں کے لئے ایک ہی وقت میں کام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :