کراچی :بارش کے ساتھ علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

جمعہ 26 جون 2009 11:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔26جون 2009 ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوتے ہی شہر کے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کراچی کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کے سبب کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی کا بریک ڈاؤن ہوگیا۔

(جاری ہے)

گرومندر ،صدر ،کلفٹن ،گلشن اقبال ،تین ہٹی ،ٹاور اور گلستان جوہرسمیت کئی علاقے بارش کے بعد تاریکی میں ڈوب گئے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارش دینے والا ہوا کا کم دباو شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ملحقہ علاقے میں موجود ہے جس کی وجہ سے سمندر میں طغیانی بھی آسکتی ہے اور لہریں چھ میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں طوفان کے خطرات موجود ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو دو روز تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :