جے ایف 17 تھنڈر کی پیدوار30 جون سے شروع ہو جائیگی، ایئر چیف

ہفتہ 27 جون 2009 18:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون ۔2009ء) پاک فضا ئیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے کہاہے کہ جے ایف سیونٹین تھنڈر کی پیدوار تیس جون سے شروع ہو جا ئیگی اور پہلا طیارہ رواں سال کے اختتام تک پرواز کرے گا. مصحف ایئربیس سرگودھا میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ سوات اور فاٹا میں شدت پسندوں کیخلاف پاک فضا ئیہ نے موثر کارروائی کی ہے جس کے موثر نتائج سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھاکہ گزشتہ ایک سال سے پاک فضائیہ ملک میں شدت پسندوں کیخلاف جاری نئی طرز کی جنگ کاحصہ ہے اور فضا ئیہ ملک کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔ پهاک فضا ئیہ کے سربراہ نے کہا کہ روایتی دشمن کے علاوہ مغربی سرحد پر نئے چیلنجز کا سامنا ہے جو ملکی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :