ایف بی آر کے دفاتر آج دیر تک کھلے رہیں گے

منگل 30 جون 2009 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون ۔2009ء) ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے مالی سال کے آخری دن آج متعلقہ دفاتررات دیر تک کھلے رہیں گے ۔ ایف بی آر کے اعلان کے مطابق انکم ٹیکس، اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کے متعلقہ دفاترآج رات دس بجے تک کھلے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے تمام دفاتر کے متعلقہ حکام بھی رات گئے تک دفاتر میں موجود رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :