کراچی: کنویں میں گرنے والا ایک مزدور ہلاک، دوسرا بچا لیا

منگل 30 جون 2009 14:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون ۔2009ء) کورنگی جام صادق پل کے قریب واقع نیشنل فائبر فیکٹری میں کھدائی کے دوران کنویں میں گرنے والا ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسے کو تشویش ناک حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے پانی کےلئے کنویں کی کھدائی کا کام جاری تھا تاہم آج وہاں کام کرنے والے دو مزدور عبدالرحمان اور سعید اچانک کنویںمیں جا گرے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیوٹیمیںموقع پرپہنچ گئیں اور مزدوروں کونکالنے کے لئے امدادی کارروائی شروع کر دی ، ایک گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد عبدالرحمان کو تشویش ناک حالت میں نکال لیا گیا تاہم سعیدکو بچایا نہ جا سکا اور وہ کنویں میں دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :