ایف بی آر میں اصلاحات، بارہ نئے ارکان کی تعیناتی

منگل 30 جون 2009 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون ۔2009ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے پیش نظر وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اس تناظر میں بارہ نئے ممبر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق احسان الحق کو ممبر ٹیکس گزار ایجوکیشن ، ظفر المجید کو ممبر اسٹریٹجک پلاننگ ، محمد رمضان ممبر آپریشنز، محمود عالم کو ممبر پالیسی، حافظ محمد انیس ممبر آڈٹ ٹیکس گزار ، منیر قریشی ممبر آپریشنزکسٹمز ، چوہدری محمد اعظم ممبر ایڈمن ،محمد سعید خان ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات ، خالد عزیز ممبر پالیسی ڈائریکٹ ٹیکسز ، عزیز احمد بلور ممبر ڈومیسٹک آپریشنز نارتھ ، شاہد اعظم خان ممبر انفورسمنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممتاز حیدر رضوی اور افضل نوبہار کیانی سیکرٹری ریونیو ڈویڑن کی اسائنمنٹ کے تحت کام کریں گے۔

ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیکس انتظامیہ میں اصلاحات کے منصوبے کے تحت بارہ ممبرز کو چار بورڈ کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں آپریشنز، فنکشنل ، پالیس اور سپورٹ شامل ہیں، ہر کیٹگری میں تین تین ممبرز شامل کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :