کراچی ،لانڈھی کے علاقے میں دھماکہ متعدد افراد زخمی

منگل 30 جون 2009 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جون۔2009ء) ملیر بند کے قریب لانڈھی مانسہرہ مارکیٹ کے پاس دھماکے کی آواز سنی گئی ہے متعدد افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ملی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے رآکٹ فائر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے متعدد مکانات بھی متاثر ہو ئے ہیں جبکہ ایک بچے سمیت متعدد لوگ زخمی بھی ہو ئے ہیں زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کیاجارہا ہے ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کا گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :