ملک میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے، ممتاز بھٹو

بدھ 1 جولائی 2009 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی ۔2009ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے ، حکومت نامی چیز نظر نہیں آرہی، حکمران سوئے ہوئے ہیں۔اندرون سندھ میں ڈاکووں کا راج ہے۔

(جاری ہے)

کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے کہا ملک میں نئے صوبوں کی گنجائش نہیں ہے البتہ سرائیکی بولنے والی قوم ہیں ان کو صوبے کا حق ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری مقدمات میں ملوث ہیں مشرف نے ڈیل کے تحت این آر او نافذ کیا تھا۔اب صدر آصف زرداری ملک اور بھٹو خاندان کی جان چھوڑدیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایف اسی ایوارڈ اور پانی کے مسئلے میں سندھ کے ساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں حکومت اس کا ازالہ نہیں کر رہی۔ممتاز بھٹو نے کہا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹوکے شاگرد ہیں لہذا وہ سیاست کو موجودہ سیاستدانوں سے مختلف سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :