بیجنگ: زہریلی گیس کے اخراج سات افراد ہلاک

ہفتہ 4 جولائی 2009 15:04

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4جولائی ۔2009ء) چین میں سیوریج لاین سے زہریلی گیس کے اخراج کے باعث ایک فایر فائٹر سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بیجنگ کے ضلع تونگ ذو کے رہایشی علاقے میں تین مزدور سیوریج لاین کی مرمت کر رہے تھے کہ اچانک زہریلی گیس کا اخراج شروع ہوا۔اپنے ساتھیوں کو بچانے کے لیئے مزید سات مزدور لاین میں اترے اور پھنس گئے۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر چار مزدوروں کو زندہ نکال کیاتاہم چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔حادثے میں ایک فایر فایٹر کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔حکام نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :