ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

منگل 7 جولائی 2009 11:42

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔07جولائی 2009 ء) ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی۔ جس سے جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی تاہم متبادل پائپ لائن سے گیس کی فراہمی پانچ گھنٹوں بعد دوبارہ شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

سوئی ٹائون سے دو کلو میٹر دور اولڈ سوئی کے علاقے میں بعض نامعلوم ملزمان نےسوئی سے پنجاب جانے والی تیس انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

دھماکے کے فوری بعد پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہو گئی ۔پی پی ایل حکام نے پانچ گھنٹے کے بعد متبادل پائپ لائین سے متاثرہ علاقوں کے کمرشل اور گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی دوبارہ بحال کردی۔ پائپ لائن کی مرمت کاکام سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد دوبارہ شروع کیا جائیگا، جس میں بیس تا چوبیس گھنٹے لگیں گے۔

متعلقہ عنوان :