اوپن کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے ڈالر پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

منگل 14 جولائی 2009 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی ۔2009ء) اوپن کرنسی مارکیٹ ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری‘ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام جبکہ قیمت فروخت 10 پیسے اضافے کے ساتھ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق ڈالرکی قیمت خرید میں استحکام جبکہ قیمت فروخت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 82.30 روپے پر مستحکم اور قیمت فروخت 82.60 روپے سے بڑھ کر 82.70 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ منگل کو یوروکی قدر میں استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1.57 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں یورو کی قیمت خرید 114.05 روپے اور قیمت فروخت 115.05 روپے پر مستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 131.50 روپے سے بڑھ کر 133.07 روپے اور قیمت فروخت 132.50 روپے سے بڑھ کر 134.07 روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :