بالی وڈ سے درآمد کی جانیوالی 54سے زائد فلمیں بھی پاکستانی سینماؤں کو سہارا نہ دے سکیں

جمعرات 16 جولائی 2009 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔16جولائی 2009 ء ) بالی وڈ سے درآمد کی جانیوالی 54سے زائد فلمیں بھی سینماؤں کے حالات کو سہارا دینے میں ناکام ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت سے 54سے زائد فلمیں پاکستان درآمد کی گئیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان فلموں کے ذریعے باہمی تعلقات کو فروغ دینا تھا گزشتہ تین سالوں میں بھارت سے 54کے قریب فلمیں پاکستان درآمد کر کے نمائش کیلئے پیش کی گئیں ان 54فلموں میں سے صرف دو تین فلمیں قابل قدر بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ باقی فلمیں سینما انڈسٹری اور فلم بینوں کو اپنی جانب متوجہ نہ کر سکیں ۔

بھارت سے جن فلموں کو پاکستان میں نمائش کیلئے درآمد کیا گیا ان میں قابل ذکر ”تارے زمین پر “ گول مال “ بھاگم بھاگ “ریس “شاکا لاکا بوم بوم “سلم ڈاگ میلینز“مغل اعظم “ آوارہ پن “ تاج محل “ کلر “یومی اور ہم “مشن استقبول “بلو باربر “ایک تصویر 8x10“آو دیکھیں ذرا “ قافلہ ‘’‘ میرے باپ پہلے آپ “سرکار راج “ ڈورنا “سنڈے “کنگیٹر اور دیگر شامل ہیں ۔ ان فلموں کی نمائش سے بھی جو توقعات تھیں وہ پوری نہ ہو سکیں ۔