آئندہ چار سے پانچ سال کے دوران پاکستان میں ہاکی کا خاموش انقلاب آئے گا، آصف باجوہ

جمعرات 16 جولائی 2009 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16جولائی۔2009ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ سال کے دوران پاکستان میں ہاکی کا خاموش انقلاب آئے گا جس کی بدولت پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ہاکی کلب آف پاکستان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی کو دوبارہ بلندی پر لانے کیلئے موثر منصوبہ بندی کرلی گئی ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے قومی ہاکی کو فروغ دیا جائے گا اور بین الاقوامی ہاکی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کے تمام سینئر کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا تاکہ ان کو معاشی تحفظ حاصل ہوسکے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ قومی ہاکی سے سیاست کا خاتمہ کردیا جائے گا جبکہ اہلیت اور کارکردگی کو سب سے زیادہ فوقیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ پاکستان عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کرجائے گا۔

متعلقہ عنوان :