بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کیلئے آنے والے کمیشن کے چیئرمین نے ممتاز بھٹو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، انور گجر

منگل 21 جولائی 2009 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی ۔2009ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل (اطلاعات) انور گجر نے اپنے جاری کردہ پریس بیان میں کہا ہے کہ سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نواب ممتاز علی بھٹو نے چار روز قبل بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات کے لئے آنے والی ٹیم سے ایک خط کے ذریعے رابطہ کرکے قتل کی تحقیقات سے اپنے شکوک وشہات سے آگاہ کیا تھا اور اس خط کے ساتھ ممتاز بھٹو نے چند روز قبل سپریم کورٹ میں بھی جو درخواست دائر کی ہے اس کی کاپی بھی کمیشن کو بھجوائی ہے اور ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ وہ کمیشن کے سامنے روبرو پیش ہونا چاہتے ہیں جس کے لئے میری جان کو تحفظ اور سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے جس کے جواب میں منگل کو تحقیقاتی کمیشن کے چیئرمین نے ممتاز بھٹو سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے کہا ہے کہ اسی ہفتے اسلام آباد آکر کمیشن کے سامنے روبرو پیش ہو کر اپنے خدشات اور شکوک وشبہات کا اظہار کرکے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں جس کے لئے ممتاز بھٹو کو مکمل سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے گا انور گجر نے مزید کہا کہ نواب ممتاز بھٹو جلد کمیشن کی طرف سے تاریخ ملنے پر اسلام آباد میں کمیشن کے سامنے پیش ہو کر ے نظیر قتل کیس کے حوالے سے اپنے اہم خدشات اور شکوک وشبہات کا اظہار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :