برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا کی عوام افغانستان سے فوجی انخلا چاہتی ہے،امریکی سروے

جمعہ 24 جولائی 2009 14:13

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جولائی ۔2009ء) برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا کی عوام افغانستان سے فوج کا انخلا چاہتی ہے۔امریکی تحقیقی مرکز کے ایک سروے کے مطابق ، 48 فیصد برطانوی چاہتے ہیں کہ انکے فوجی افغانستان سے واپس بلوا لیے جائیں جبکہ 46 فیصد کا خیال ہے کہ فوج کو افغانستان میں تعینات رہنا چاہئے۔

(جاری ہے)

کینیڈا میں 50 فیصد افراد افغانستان سے فوج کے انخلا کے حق میں ہیں جبکہ 43 فیصد چاہتے ہیں کہ وہ طالبان سے جنگ جاری رکھیں۔

جرمنی میں بھی عوام کی اکثریت اپنی فوج کی افغانستان سے واپسی کی خواہاں ہیں۔تاہم امریکہ میں سروے کے نتائج کچھ مختلف ہیں۔57 فیصد امریکی فوج کی افغانستان کی تعیناتی کے حق میں جبکہ 38 فیصد اسکے خلاف ہیں۔18 مئی سے 16 جون کے درمیان ہونے والے سروے میں 24 مغربی ممالک کے 27 ہزار افراد سے بات کی گئی۔