تاریخ گواہ ہے کہ شخصی مفادات کے پیچھے بھاگنے اور قومی حقوق کی حاصلات کیلئے نہ لڑنے والی قومیں ختم ہوگئی ہیں، ممتاز بھٹو

منگل 28 جولائی 2009 18:52

میرپور بھٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی ۔2009ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نواب ممتاز علی خان بھٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرف نے اپنے دور اقتدار کے دوران کہا تھا کہ مرکزی لیول پر حکومت میں سندھی اس لئے کم ہیں کہ وہ نااہل ہیں مشرف کے نقش قدم پر چلنے والے پیپلوں نے سینیٹ میں سندھ سے 22 ممبران میں سے 17 غیر سندھی ممبر منتخب کرواکر مشرف کے الزام کو درست ثابت کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آدھی سندھ پر ایم کیو ایم مکمل طور پر قابض ہے جبکہ باقی سندھ میں بھی ان کی رضا مندی کے سوائے کوئی کام نہیں ہورہا ہے جس کی تازی مثال ضلعی حکومتیں ختم کرکے کمشنری نظام بحال کرنے پر اعتراض ہے۔ سندھی جاگو، سندھ بچاؤ تحریک کے دوران دردر جاکر سندھیوں کو خبردار کیا ہے اگر وہ اپنی دھرتی کے خود وارث نہیں بنے تو پھر سندھیوں کو کسی دوسرے ملک میں جاکر پناہ گیر بننا پڑے گا لیکن ابھی تک سندھی نہیں جاگے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اپنی پگڑی سر میں ڈالے ہوئے بھیک مانگنے کے لئے حکمرانوں کے پیچھے دوڑتے پھررہے ہیں جس وجہ سے ابھی محسوس ہورہا ہے کہ پناہ گیر بننے کا وقت قریب پہنچ گیا ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ شخصی مفادات کے پیچھے بھاگنے اور قومی حقوق کی حاصلات کے لئے نہ لڑنے والی قومیں دھرتی سے ختم ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :