مردان‘ سپینکئی پہاڑ کے لیزدرنگ مالکان سینکڑوں ٹرک ڈرائیوران اور لیبرزکا تھانہ چورہ پولیس اور بخشالی کے مکینوں کے خلاف زبردستی غنڈہ ٹیکس لینے پر احتجاجی مظاہرہ

پیر 10 اگست 2009 15:28

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔10اگست 2009 ء) سپینکئی پہاڑ کے لیزدرنگ مالکان سینکڑوں ٹرک ڈرائیوران اور لیبرز نے تھانہ چورہ پولیس اور بخشالی کے مکینوں کے خلاف زبردستی غنڈہ ٹیکس لینے پر احتجاجی مظاہرہ- چورہ پولیس اسٹیشن کے سامنے روڈ کو زبردستی بلاک کر کے تین گھنٹے تک ٹریفک معطل کردی- پولیس کے خلاف نعرہ بازی- پولیس بدمعاشوں اور غنڈہ ٹیکس لینے والوں کا ساتھ دے رہی ہے لیز مالکان کی نعرہ بازی- تفصیلات کے مطابق بخشالی کے مکینوں نے سپینکئی پہاڑ سے مختلف ماربل فیکٹریوں کیلئے پتھر لے جانے والی ٹرکوں سے زبردستی ایک سو روپے عنڈہ ٹیکس وصولی پر جس میں آدھا رقم تھانہ چورہ پولیس کو دیا جاتا ہے اور آدھا رقم بخشالی کے مکینوں میں تقسیم ہونے لگا زبردستی غنڈہ ٹیکس وصولی ڈرائیوروں پر تشدد کے خلاف سپینکئی پہاڑ کے درنگ مالکان مبارک زیب خان‘ امان خان‘ حبیب اللہ خان اور پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے رکن اور سابق سپیکر سرحد اسمبلی عبدالاکبر خان کے پرنسپل سیکرٹری محمد علی اوردرنگ مالکان معاذ خان‘ امان اللہ‘ امان گل‘ امیر گل وغیرہ نے تھانہ چورہ کے قریب بخشالی مردان روڈ کو تین گھنٹے بلاک کر کے بخشالی کے مکینوں اور انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی انہوں نے کہا کہ بخشالی کے مکینوں کا سپینکئی پہاڑ سے ماربل فیکٹریوں کو لے جانے والی پتھر گاڑیوں سے فی ٹرک ایک سو روپے زبردستی وصول کرنا اور گاڑیوں کیلئے راستہ بند کرنا کھلی بدمعاشی اور غنڈہ گردی ہے انہوں نے کہا کہ سو روپے فی گاڑی غنڈہ ٹیکس میں آدھا حصہ تھانہ چورہ پولیس کو بھی دیا جاتا ہے لیز مالکان‘ درنگ مالکان ‘ ڈرائیوروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر بحشالی مکینوں کی طرف سے زبردستی غنڈہ ٹیکس ختم نہ ہوا تو ہم صوبائی اسمبلی اور وزیراعلی سرحد کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے -

متعلقہ عنوان :