جرمنی، ٹائیسن ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں

اتوار 16 اگست 2009 10:58

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست۔2009ء) عالمی چیمپیئن ٹائیسن گے جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں سو میٹر دوڑ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے ٹائیسن نے سو میٹر کی دوڑ نو اعشاریہ نو آٹھ سیکنڈ میں طے کرکے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بیجنگ اولمپک میں ورلڈ رکارڈ قائم کرنے والے ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے مطلوبہ فاصلہ فاصلہ دس اعشاریہ صفر دو سیکنڈ میں طے کیا۔ اور وہ بھی چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ خواتین کی دس ہزار میٹر کی دوڑ کا اعزاز کینیا سے تعلق رکھنے والی لائی نیٹ ماسائے نے حاصل کرلیاہے۔ انہوں نے دس ہزار میٹر کا فاصلہ تیس منٹ اور اکاون سیکنڈ میں طے کیا۔

متعلقہ عنوان :