ایف بی آر، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

اتوار 16 اگست 2009 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اگست ۔2009ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 25 اگست تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ رجسٹر ٹیکس دہندگان جولائی 2009ءکیلئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 20 اگست تک جمع کرائیں گے۔ اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس دہندگان کو گوشوارے جمع کرانے میں سہولت فراہم کرنے کیلئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے برائے جولائی 2009ءجمع کرانے کی حتمی تاریخ 25 اگست 2009ءتک بڑھا دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :