جرمنی کی ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی

جمعہ 21 اگست 2009 14:26

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست ۔2009ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ایرانی صدر اسرائیلی ریاست کی موجودگی پر سوالات اٹھاتے رہتے ہیں لہذا ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی- جوہری پروگرام پر مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں توانائی کے شعبے میں پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں- اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مغربی ممالک کو تہران پر مزید پابندیاں عائد کرنا ہوں گی۔

(جاری ہے)

انجیلا مرکل نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایرانی صدر اسرائیلی ریاست کی موجودگی پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں ،لہذا ایسے ملک کو ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ تہران پر پابندی توانائی کے شعبے میں عائد کی جائیگی ۔ جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ایران پر پابندیاں جوہری پروگرام پر مذاکرات میں پیشرفت سے مشروط ہیں ۔واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے ایران کو ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کیلئے ستمبر کی ڈیڈلائن دی ہے اور اس مرتبہ عالمی طاقتوں کا ممکنہ ہدف ایران کی گیسولین کی درآمدات ہیں ۔

متعلقہ عنوان :