وزیر اعلیٰ سے ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان کی ملاقات

جمعہ 21 اگست 2009 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔21اگست 2009 ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے ملاقات کی اور نوابشاہ میں ایئر بیس کو توسیع دینے کے سلسلے میں زمین کی ضروت سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ ملکی دفاع اور سرحدوں کی حفاظت میں ایئر فورس کاایک اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایئربیس کی توسیع کیلئے سندھ حکومت زمین فراہم کر ے گی ۔ ایئر چیف نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ایئر فورس کی شیلڈ اور نشان پیش کیا ۔