وزیراعظم گیلانی کا بلوچستان کو دس ہزار ٹن چینی فراہم کرنے کا حکم

پیر 24 اگست 2009 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست ۔2009ء) وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے بلوچستان میں چینی کی قلت کا نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم نے ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان کو ہدایت کی کہ بلوچستان کو درآمد کی گئی چینی کے اسٹاک سے دس ہزار ٹن چینی فوری طور پر فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چینی پینتالیس روپے ایکس مل پر فروخت کی جائے۔