اسرائیلی وزیراعظم یورپ کا دورہ کرینگے

پیر 24 اگست 2009 15:41

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست ۔2009ء) اسرائیلی وزیراعظم بنیا مین نیتن یاہو رواں ہفتے یورپ کے چار روزہ دورے پربرطانیہ روانہ ہورہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دورے کا بنیادی ایجنڈا فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کی آباد کاری ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم برطانیہ میں وزیراعظم گورڈن براؤن اور مشرق وسطیٰ کےلئے امریکی نمائندہ خصوصی جارج مچل سے ملاقات کرینگے۔

(جاری ہے)

مغربی اور یورپی ممالک اسرائیل پر زوردے رہے ہیں کہ وہ فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کی آبادی کاری کو روکے۔ دوسری جانب ایک یہودی امن گروپ کا کہناہے کہ اسرائیل نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران فلسطینی زمینوں پر مزید چھ سو مکانات تعمیر کرلئے ہیں ۔ ادھر اعلی فلسطینی مذاکرات کار صائب اراکات نے کہاہے کہ وہ امریکا سمیت عالمی برادری سے رابطے میں ہیں اور اسرائیل دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کی آباد کاری کو روکے۔

متعلقہ عنوان :