مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید دو کشمیری شہید

منگل 25 اگست 2009 13:44

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 25اگست۔2009ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں قابض سیکیورٹی فورسز نے گھرگھر تلاشی کےدوران شہید کیا۔ دوسری جانب نوپورا کے علاقے میں نامعلوم شخص نے پولیس کی موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔