نئے صوبوں کی باتیں کرکے ملک کوغیرمستحکم نہ کیاجا ئے ،وزیراعظم

منگل 25 اگست 2009 20:57

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اگست۔2009ء) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملک کو کئی چیلنجز درپیش ہیں نئے صوبوں کی باتیں کرکے ریاست کو غیر مستحکم نہ کیاجا ئے ملتان میں پھلو ں اور سبزیوں کے پروسیسنگ پلانٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے ملک میں معاشی ترقی کیلئے پالیسیاں نافذ کرنے کا عزم کر رکھا ہے ، کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس ملک کی زرعی پیداوار پر ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھاکہ حکومت چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے فروغ کیلئے پر عزم ہے ، وزیر اعظم نے کہاکہ زراعت ملکی معاشی نظام کا سب سے بڑا شعبہ ہے ، کیونکہ ملک کی 45 فیصد آبادی اس شعبے سے وابستہ ہے

متعلقہ عنوان :