وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آج لیبیا کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

اتوار 30 اگست 2009 10:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30اگست۔2009ء) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آج لیبیا کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ وزیراعظم لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی کی خصوصی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم لیبیا کے انقلاب کی چالیسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔اس موقعے پروزیراعظم لیبیا، فلپائن، سری لنکا اور دیگر ممالک کے لیڈروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔